ریاست مہاراشٹر میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔ ساتھ ہی اس مہلک مرض کورونا کے علاج میں کارآمد ثابت ہورہے'ریمڈیسویر انجکشن' کی ممبئی اور مہاراشٹر کے دوسرے اضلاع میں زبردست کالا بازاری ہورہی ہے، 5400 روپے کے انجکشن کی منھ مانگی قیمت ملنے پر دوا مافیا فروخت کرنے کا کالا کاروبار کررہے ہیں۔
تھانے پولیس نے میرا روڈ میں کاروائی کر انجیکشن کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف کیا اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث دو ملزمین کو میرا روڑ کے سائی بابا نگر سے گرفتار کیا۔ مزید پولیس نے ان کے پاس سے 4' ریمڈیسویر انجکشن' برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک کورونا مریض کے اہل خانہ کو اس انجکشن کی ضرورت تھی اسی دوران ان دونوں سے رابطہ ہوا ملزمین نے کہاکہ ان کے پاس چار انجکشن موجود ہے فی انجکشن 20 ہزار روپے قیمت ادا کرنا ہوگا جس کے بعد اس شخص نے میرا روڑ پولیس سے رابطہ قائم کیا، پولیس نے سونی درشی اور روڈ رکس ٹونی رال نامی ملزمین کو حراست میں لے کر جب ان سے پوچھ تاچھ کیا تو دونوں ملزمین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس انجکشن کو پرنٹ ہونے والی قیمت سے کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کا کام انجام دینے کی فراق میں تھے۔
مزیدپڑھیں:
ممبئی: لوکل ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکے کے 14 برس
ریاست کے فوڈ اینڈ ڈرگس وزیر راجندر سنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کالا بازاری میں ممبئی کے ایک معروف ہاسپٹل کا نام سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اسپتال کے خلاف حکومت جلد ہی سخت کارروائی کریگی۔