ممبئی پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل سندیپ سروے (52 برس) کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ممبئی پولیس کے ٹویٹر ہینڈل پر یہ اطلاع دی۔ سروے، گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔
ممبئی پولیس نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور گہرے رنج و غم کا بھی اظہار کیا۔
ممبئی میں سنیچر کے روز کورونا وائرس کے 281 مصدقہ معاملات کا اندراج ہوا ہے جبکہ 12 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 4870 ہوگئی ہے۔