ETV Bharat / city

ممبئی: دھاراوی میں کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے مہم جاری

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع گنجان آبادی والی جھوپڑپٹی دھاراوی میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے فائر ڈپارٹمنٹ جدید طرز کی مشین پروٹیکٹر 600 کا استعمال کر رہا ہے۔

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 6:56 PM IST

dharavi
dharavi

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع گنجان آبادی والی جھوپڑپٹی دھاراوی میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے فائر ڈپارٹمنٹ جدید طرز کی مشین پروٹیکٹر 600 کا استعمال کر رہا ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق دھاراوی میں آج کووڈ 19 کے 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ ان میں سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

اتوار کے روز ریاست میں کووڈ 19 کے 134 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1895 ہوگئی ہے۔

ان میں سے ممبئی سے 113، پونے سے چار، میرا بھائندر سے سات، نئی ممبئی، تھانے اور وسئی ویرار سے دو دو اور رائے گڑھ، امراوتی، بھیونڈی اور پمپری چنچوڑ سے ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.