ETV Bharat / city

مہاراشٹرا:4 مہاجر مزدور سڑک حادثے میں ہلاک

ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مہاجر مزدوروں کے ساتھ حادثات میں اضافہ ہو رہا ہیں اور ان حادثات میں اب تک سینکڑوں مزدور ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

author img

By

Published : May 19, 2020, 10:24 PM IST

مہاراشٹرا:4 مہاجر مزدور سڑک حادثے میں ہلاک
مہاراشٹرا:4 مہاجر مزدور سڑک حادثے میں ہلاک

مہاراشٹر کے ایوت محل میں چار مزدور سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئے جن کا تعلق دوسری ریاستوں سے بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہاجر مزدوروں کے ساتھ ہونے والے حادثات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے کیونکہ وہ کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاون کے درمیان اپنے گھر جا رہے ہیں۔

مہاراشٹر کے ایوت محل میں منگل کے روز ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار مہاجر مزدور ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بس سولا پور سے جھارکھنڈ جارہی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ملک بھر میں عائد لاک ڈائون کے پیش نظر ہزاروں مزدور اپنے گھروں سے دور دوسری ریاستوں میں درماندہ ہو گئے۔

بعض جگہوں پر ریاستی حکومتوں نے خصوصی بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کے انتظامات کیے تاہم متعدد مہاجر مزدور از خود گھروں کو جانے پر مجبور ہو گئے۔ اور پچھلے کئی دنوں سے درجنوں حادثات میں سینکڑوں مہاجر مزدور زخمی اور ہلاک ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.