حج 2022 کے لیے گزشتہ دس-بارہ روز میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ 8جنوری کو 53ہزار سے کچھ زائد درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہزار ہوچکی ہیں ،جوکہ ایک اچھی علامت ہے،جبکہ حج۔کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او یعقوب شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہند-سعودی عرب کے درمیان حج کے متعلق باہمی معاہدہ کے ساتھ ہی مزید اضافہ ہوگا۔Hajj Applications 2022
واضح رہے کہ گزشتہ 8جنوری کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے حج ٹرینگ کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان۔کیا تھاکہ حج کے لیے 53ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں۔Significant increase in Hajj applications in 12 days
حج کمیٹی کے نئے اور خوبرو چیف ایکزیکٹو آفسر یعقوب شیخ نے مزید کہاکہ 31جنوری درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے۔اور امکان ہے کہ۔آئندہ دس-گیارہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا اور اس درمیان ہند-سعودی کے درمیان باہمی معاہدہ ہوجاتا ہے تب مزید تعداد بڑھ ھ جائے گی۔
حج۔کمیٹی نے نعرہ دیا ہے کہ آفت کے خاتمے،عوام کی صحت ،سلامتی کے لیے قوت مدافعت ،احتیاط اور دعا ہی سفرحج کو ممکن بنائے گا۔حج 2022 کو لوگوں کی صحت ،سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حج-2021 کے لیے 24 گھنٹے میں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول
انہوں نے کیاکہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکاہے ۔عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ موبائل کا بھی کااستعمال کررہے ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری رکھی گئی ہے ،دی الحال پچاس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ایک خواتین عازمین حج بھی شامل ہیں جوکہ بغیر محرم سے جانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امسال بغیر محرم کے حج کی خواہشمںد خواتین کی بھی درخواستی ں ہوئی ہیں
یہ بھی پڑھیں : Hajj 2022: حج 2022 ڈیجٹل ہوگا، اب تک 20 ہزار درخواستیں موصول
چیف ایکزیکٹیو آفیسر یعقوب شیخ نے یقین دلایا کہ حج کمیٹی کے عہدیداران اور عملہ ہم تن۔گوش ہے،فی الحال سعودی حکومت نے کوئی واضح اشارے نہیں دیئے ہیں ،لیکن چند ہدایات کے بات حج کی تیاری جاری ہے اور حال میں ٹرینر کی تربیت بھی ہوچکی ہے۔
یو این آئی