ETV Bharat / city

گونڈی کا ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا جائے گا - مانخورد شیواجی نگر

ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں ایس ایم ایس کمپنی کو بند کر نے کا مطالبہ ہر مرتبہ ایوان اسمبلی میں کیا جاتا ہے، اس کمپنی کی وجہ سے مقامی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

گونڈی کا ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا جائے گا
گونڈی کا ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا جائے گا
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 9:49 PM IST

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کوشش آج رنگ لائی ہے کیونکہ مانخورد شیواجی نگر میں ایس ایم ایس کمپنی کو خالہ پور منتقل کر دی جائیگی۔ اس قسم کا احکام آج یہاں سماجوادی پارٹی لیڈرابوعاصم اعظمی, ایس ایم ایس کمپنی مینجمنٹ, ماحولیات محکمہ کے افسران اور بی ایم سی کی ایک اہم میٹنگ میں وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے نے جاری کیا ہے۔

گونڈی کا ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا جائے گا
گونڈی کا ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا جائے گا

آدتیہ ٹھاکرے سے ملاقات کے دوران ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ ایس ایم ایس کمپنی کو بند کر نے کا مطالبہ وہ ہر مرتبہ ایوان اسمبلی میں بھی کرتے ہیں لیکن اب تک اس کمپنی کو بند سے متعلق کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

گونڈی کا ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا جائے گا
گونڈی کا ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا جائے گا

جبکہ یہ معاملہ ہائی کورٹ میں بھی ہے ایسے میں اس کمپنی کو فوری طور پر بند کرنا ضروری ہے کیونکہ یہاں کے عوام اس کمپنی کے سبب متاثر ہے کیونکہ اس میں انسانی فضلا جلایا جاتا ہے اور جس کا دھواں انسانی جسم کے لئے انتہائی خطرناک ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں عمریں قلیل ہوگئی ہیں اور اوسطا عمر 30 سے 40 سال ہوکر رہ گئی ہے اس لئے فوری پر اس کمپنی کو بند کیا جائے۔

جس پر آدتیہ ٹھاکرے نے اس کمپنی کو خالہ پور میں منتقلی کیلئے جگہ مہیا کروانے کے حکمنامہ اور اس سلسلے میں ضروری احکامات بھی جاری کئے ہیں اور دو تین دنوں میں کمپنی کو اجازت نامہ سے متعلق ضروری حکم بھی جاری کیا جائیگا۔

15 اکتوبر کو اس سلسلے میں ایک اہم میٹنگ بھی منعقد ہوگی جس میں یہ جائزہ لیا جائے کہ اس کمپنی کی منتقلی میں ابھی کیا رکاوٹ حائل ہے۔

ابوعاصم اعظمی کی کوششوں کے بعد آج باقاعدہ طور پر آدتیہ ٹھاکرے نے کمپنی کو منتقل کر نے کا حکم جاری کر دیا ہے جلد ہی اب مانخورد شیواجی نگر کے عوام کو اس کمپنی کے دھویں سے نجات ملے گا اور یہاں کا ماحول بھی ٹھیک ہوجائیگا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.