مالیگاؤں کوہ نور اکیڈمی اور ٹرینیٹی کالج آف لندن کے اشتراک سے طلباء و مقامی سطح پر بھی شعبہ موسیقی کے مختلف امتحانات دے سکیں گے۔ اس طرح کا اظہار خیال ماسٹر ابوالفیصل نے کیا۔
چیئرمن کوہ نور میوزک اکیڈمی ابو الفیصل شفیق احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ایس این انصاری کو اکیڈمی کی خدمات اور عزائم کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ' کوہ نور میوزک اکیڈمی شہر کی اولین پیشہ ور تربیتی ادارہ ہے۔ جس کی شروعات سنہ 2013 میں ہوئی۔ اس اکیڈمی میں ہر طرح کے موسیقی سکھائے جاتے ہیں۔
شہر کے اسکولوں اور کالجوں میں ثقافتی تقاریب و مقابلے اکیڈمی کی خدمات کے بغیر ادھورے ہیں۔ نیز غزل گوئی، گیت اور موسیقی کی محفلوں میں بھی اکیڈمی کی جانب سے خدمات مہیا کی جاتی ہے۔
کوہ نور میوزک اکیڈمی سے سینکڑوں پولیس اہلکار، اعلی افسران اور طلباء ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں۔ جن میں سے 50 سے زائد طلباء فوج کے مختلف شعبےمیں ہیں۔
چیئرمن ابوالفیصل نے بتایا کہ اکیڈمی کا یہ عزم ہے کہ شہر میں رہتے ہوئے اس شعبے سے جڑے افراد کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرایا جائے اور تمام تر آلات موسیقی اور سہولیات فراہم کی جائے۔
اکیڈمی کو دو مرتبہ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ سنہ 2018 میں مالیگاؤں رتن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اسی طرح سے پولس انتظامیہ کی جانب سے رائزنگ ڈے پر اعزاز کیا گیا۔ فی الحال کوہ نور میوزک اکیڈمی نے ٹرینیٹی کالج آف لندن سے موسیقی کے مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے منظوری حاصل کر لی ہے۔