ETV Bharat / city

پونے ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے 9 افراد کو گرفتار کیا

پونے ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے منگل کے روز لاک ڈاون کے دوران غیر قانونی طور پر گھر میں تیار کی جانے والی شراب کو شہر میں سپلائی کرنے پر 9 افراد کو گرفتار کیا ہے اور دو ہزار لیٹر شراب کو ضائع کیا ہے۔

covid 19 lockdown
covid 19 lockdown
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 6:27 PM IST

اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ، پونے کے ایس پی سنتوش زگڑے نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران صرف ضروری خدمات مہیا کرانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگوں ضروری خدمات کے نام پر غیر قانونی طریقے سے شراب سپلائی کر رہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اپنی گاڑیوں پر ایمرجنسی سروسز کا پوسٹر بھی لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نو افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ دو ہزار لیٹر شراب ضائع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تیس ہزار لیٹر شراب بنانے کے لیے استعمال ہونے والا سامان ضبط کیا گیا ہے۔

ایس پی زگڑے نے بتایا کہ 'ہمیں اطلاع موصول ہوئی جس کی بنیاد پر ہم نے بتائے گئے مقام پر چھاپہ مارا اور دو ہزار لیٹر شراب ضبط کی اور اسے ضائع کر دیا۔'

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران غیر قانونی طور پر شراب سپلائی کرنے پر 169 کیسز اب تک رجسٹرڈ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 42 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 82 لاکھ روپے کی مالیت کا سامان ضبط کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.