ETV Bharat / city

کورونا وائرس کی گھر گھر جا کر تشخیص ہوگی: اُدھو ٹھاکرے - کورونا وائرس

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے عروس البلاد ممبئی میں گھر گھر جا کرکورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

cm uddhav thackeray
cm uddhav thackeray
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 8:42 PM IST

وزیراعلیٰ نے ممبئی کے تمام میونسپل وارڈ میں سرکاری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو روانہ کرنے کے احکامات جاری کیے جو ہر شخص کا خون کا نمونہ حاصل کرنے کے بعد اس کی تشخیص کرے گی۔

واضح رہے کہ ممبئی کا شمار گنجان آبادی والے شہروں میں ہوتا ہے اور ریاست کے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ آبادی ممبئی شہر کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے گزشتہ دیر شب اعلیٰ سرکاری افسران اور میونسپل افسران سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حالات حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو کی اور اس کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس بیماری کے خلاف جنگی پیمانے پر اقدامات کیا جانا ضروری ہے لہٰذا تمام شہریوں کو اس مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اس موقع پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پروین پردیسی کی جانب سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور یہ حکم صادر کیا کہ اس تعلق سے جتنی طبی سہولیات مہیا کرانی چاہیے ان تمام کومکمل طور سے نافذ کیا جائے نیز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس ضمن میں جو رہنمایانہ اصول مرتب کیے ہیں اس پرسختی سے عمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں اب تک 320 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں جبکہ تھانے میں 221 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں اور رہائشی عمارتوں کو بھی کورونا وائرس کے مریض ملنے کے بعد مکمل طورپر سیل کردیا گیا ہے جس میں آگری پاڑہ، ورلی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.