ETV Bharat / city

'بہار کے عوام کو مفت ویکسین، تو کیا ہم بنگلہ دیشی ہیں'؟

شیو سینا کی 66 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی دوسری جگہ منعقد کی گئی دسہرہ ریلی سے خطاب کے دوران مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست اور سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ " بہار کے عوام کو مفت ویکسین کی تقسیم ، تو کیا ہم بنگلہ دیشی ہیں؟"۔

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ
مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 1:28 AM IST

وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار دسہرہ ریلی سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی کا نقاب ہٹا کرخطاب کریں گے۔اس موقع پر انھوں نے ملک کی دیگر ریاستوں کے تمام وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ وہ جی ایس ٹی کی منسوخی کا مطالبہ کریں، اگر جی ایس ٹی ناکام ہوچکا ہے تو وزیر اعظم کو معافی مانگنی چاہئے۔

شیوسینا کی دسہرہ ریلی آج 50 عہدیداروں کی موجودگی میں آن لائن منعقد ہوئی۔ اس وقت ، ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست تنقید اور کہا کہ ملک بحران کا شکار ہے اور بی جے پی سیاست کررہی ہے، یہ ملک کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے۔

اداکارہ کنگنا رناؤت کو راون سے تشبیہ دیتے کر تنقید کرتے یوئے تنقید کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایک راون یہ کہتے ہوئے آیا ہے کہ ممبئی پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کا ایک حصہ ہے، وہ ممبئی آتے ہیں کیوں کہ انہیں گھر پر کھانا نہیں ملتا تھا۔ یہ الزامات لگائے گئے کہ ممبئی پولیس بیکار ہے، بھنگ کھلے عام فروخت کی جارہی ہے۔

ٹھاکرے نے کہا کہ میں ان سے کہتا ہوں کہ مہاراشٹر کے گھر میں تلسی کا ورینداوان ہے ، بھنگ نہیں۔ اس کے علاوہ ، میں ممبئی پولیس پر لگائے گئے الزامات کو کیوں برداشت کروں، ممبئی پولیس بھی میری فیملی ہے۔ یہ کہنا مودی کی توہین ہے کہ ممبئی پاکستان مقبوضہ کشمیر ہے۔ کیونکہ انھوں نے پانچ سال میں پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان لانے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارے ہندوتو اور ان کے ہندوتوا میں فرق ہے، ہم ہندو مسلم میں فرق برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ دسہرہ کے موقع پر اپنے قائد اور پارٹی صدر کے خطاب کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے شیو سینا کے حامیوں اور پارٹی ورکرس کو اس وقت سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب پہلی بار شیو سینا کی سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک میں منعقد نہیں ہوئی، جہاں پارٹی کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے تاکہ دسہرہ شام کو پارٹی کے سربراہ خطاب سن سکیں، بلکہ ریلی کا انعقاد آج ممبئی کے ایک آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

ریاست میں کورونا وائرس کے پیش نظر اختیار کی جا رہی احتیاطی تدابیر اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کرہ حفاظتی پروٹوکول کے پیش نظر مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، جو شیوسینا کے صدر ہی ہیں، نے وسطی ممبئی کے دادر میں شیواجی پارک گراؤنڈ کے سامنے سواتنتریویر ساورکر آڈیٹوریم کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.