بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو دیوان ہاؤسنگ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ کے پروموٹرز ودھوان برادران -کپل ودھوان اور دھیرج ودھوان - کو یس بینک کے منی لانڈرنگ معاملے میں دائر شدہ درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔
اس معاملے میں بینک کی کروڑوں روپے کی رقم کے غیر قانونی لین دین کو لیکر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مقدمہ درج کیا تھا لیکن وہ ملزمین کے خلاف مقررہ مدت 60 دنوں میں چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہے، اسی کو بنیاد بناکر عدالت نے ملزمین کی ضمانت منظور کر دی۔
جسٹس بھارتی ڈونگرے نے درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے ملزمین کو ایک لاکھ کی ضمانت دینے کے علاوہ انہیں پاسپورٹ تفشیشی ایجنسی کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔
دونوں ملزمین فی الوقت جیل میں مقید ہیں حالانکہ عدالت نے انکی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے لیکن وہ جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ ان پر سی بی آئی نے بینک کے فراڑ کے تعلق سے ایک اور مقدمہ درج کیا ہے۔