ETV Bharat / city

آدتیہ ٹھاکرے کے محکمہ کا نام تبدیل - محکمہ ماحولیات کا نام تبدیل

ممبئی میں آدتیہ ٹھاکرے کے محکمہ کا نام تبدیل کرنے کے فیصلہ پر کابینہ نے مہر ثبت کردی ہے۔

آدتیہ ٹھاکرے کے محکمہ کا نام تبدیل
آدتیہ ٹھاکرے کے محکمہ کا نام تبدیل
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 9:26 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ریاستی کابینہ میں آدتیہ ٹھاکرے کے پسندیدہ محکمہ ماحولیات کا نام تبدیل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ آج ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، کابینہ نے محکمہ ماحولیات کا نام تبدیل کرکے 'ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بڑی تبدیلی ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں اور عام آدمی پر اس کے اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

ممبئی میں آدتیہ ٹھاکرے کے محکمہ کا نام تبدیل کرنے کے فیصلہ پر کابینہ نے مہر ثبت کردی ہے

واضح رہے کہ آدتیہ ٹھاکرے کے پاس سیاحت کے ساتھ وزارت ماحولیات بھی ہے اسے انہیں خاص طور پر دیا گیا تھا، کیونکہ یہ ان کا پسندیدہ محکمہ ہے۔

ایک خبر یہ بھی ہے کہ یہ تبدیلی بھی ان کی تجویز پر ہوئی ہے۔

آدتیہ ٹھاکرے نے کابینہ میں شامل ہونے سے پہلے ہی ان تمام معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، چاہے وہ پلاسٹک مکت اور ساحل کی صفائی کے لیے محنت کرتے آرہے ہیں۔

اس تبدیلی سے اب محکمہ ماحولیات کے کام کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی اور کہا جاتا ہے کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے اثرات پر ایک بڑے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.