ETV Bharat / city

بھیونڈی سے مزدوروں کو لیکر خصوصی ٹرین مدھوبنی روانہ

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی روڑ اشٹیشن سے پانچویں خصوصی ٹرین ریاست بہار کے مدھوبنی کے لیے تقریبا چودہ سو مزدوروں کو لیکر روانہ ہوئی ہے۔

A special train carrying laborers left Bhiwandi for Madhubani
بھیونڈی سے مزدوروں کو لیکر خصوصی ٹرین مدھوبنی روانہ
author img

By

Published : May 14, 2020, 11:02 PM IST

جمعرات شام تقریباً 6 بجکر 10 منٹ پر خصوصی 'شرمک ایکسپریس' نامی ٹرین بھیونڈی اشٹیشن سے بہار کے مدھوبنی اشٹیشن کے لیے نان اسٹاپ 1450 مزدوروں کو لیکر روانہ ہوئی ہے۔ اس ٹرین کا ٹکٹ 760 روپے تھا مگر وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے تھانے ضلع کلکٹر کو پانچ کروڑ روپے فنڈ فراہم ہونے کے سبب کسی بھی تارکین وطن مزدور سے کرایہ نہیں لیا گیا ہے۔

ویڈیو

مقامی انتظامیہ نے سبھی مسافروں کو مفت ٹکٹ فراہم کیا ہے۔ واضح ہو کہ اس خصوصی ٹرین سے سفر کرنے والے تارکین وطن مزدور علی الصباح میڈیکل سمیت دوسری خانہ پوری کے لیے ایس ٹی اسٹینڈ پر جمع تھے۔ بھیونڈی شہر کے چھ پولیس اشٹیشن کی حدود میں یومیہ اجرت کرنے والے بہار کے مزدوروں کا رجسٹریشن کر ان کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد بھیونڈی ریلوے اشٹیشن بس سے پہنچایا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے ،پرانت آفیسر موہن نلدکر ،تحصیلدار ششی کانت گائیکواڑ سمیت محصول اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ سبھی مسافر مزدوروں کو کھانے کے فوڈ پیکٹ اور پانی سمیت ضروری اشیاء فراہم کرکے سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا خیال رکھتے ہوئے ان تارکین وطن مزدوروں کو ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کے کوچیز میں بیٹھایا اور شام چھ بجکر دس منٹ پر ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے پلیٹ فارم پر موجود ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے سمیت مقامی افسران نے تالی بجاکر اس خصوصی ٹرین کو روانہ کیا۔

اس اشٹیشن سے اس سے قبل گورکھپور، جے پور ،پٹنہ اور بدھ کو بہار کے مدھوبنی کے لیے خصوصی ٹرین مزدوروں کو لیکر روانہ ہوچکی ہے۔ جمعرات کے روز ریاست بہار جانے والی بھیونڈی اشٹیشن سے یہ تیسری خصوصی ٹرین تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.