ریاست مہاراشٹر کے ضلع پال گھر میں واقع جواہر شہر کے قریب مانڈوی واٹر فال میں پانچ نوجوان کی ڈوب کر موت ہو گئی، بتایا جا رہا ہے کہ سیلفی لیتے ہوئے دو نوجوان پانی میں گر گئے، انہیں بچانے کے لیے مزید تین نوجوانوں نے چھلانگ لگادی، لیکن گہرائی کا اندازہ انہیں نہیں ہوپایا اور بدقسمتی سے پانچوں نوجوان غرقاب ہوگئے۔ یہ پانچوں جواہر شہر کے ہی رہائشی تھے۔
پانچوں ہلاک شدگان کی شناخت نیمیش نریندر پٹیل، جئے اتُل بوئیر، پرتھمیش پرکاش چوہان، دویندر گنگا دھر واگ، دویندر دتا ترائے فلٹنکر کے طور پر ہوئی ہے۔ سانحہ گزشتہ دنوں سہ پہر کا ہے۔