مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے کم از کم 1240 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران بدھ دیر رات تک 27 افراد کی کورونا سے موت ہو ئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1140 ہو گئی اور علاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد 36،169 پہنچ گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: حکومت پر ریزرویشن مہم کو کچلنے کا الزام
راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک 22،310 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بقیہ مریضوں کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹروں میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ تمام ضلع صدر دفاتر سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اورنگ آباد میں سب سے زائد 328 کیسز اور آٹھ افراد کی موت ،بیڑ میں 115 کیسز اور چھ کی موت ،پربھنی میں 59 کیسز اور 6 کی موت ،عثمان آباد میں 124 کیسزاور 5 کی موت ،جالنہ میں 109کیسز اور تین کی موت ، لاتور میں 27 کیسز اور تین کی موت ، ناندیڑمیں 99 کیسز اور تین کی موت ، ضلع ہنگولی میں 79 کیسز درج کئے گئے ہیں۔