ETV Bharat / city

فیکٹری میں مشین گرنے سے مزدور ہلاک - پرکاش پائپ فیکٹری

اترپردیش کے ضلع بجنور میں پائپ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور پر اچانک ایک لوہے کی بھاری مشین کے گرنے سے مزدور ہلاک ہو گیا۔ مزدور کو جلد از جلد ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مزدور نے دم توڑ دیا۔

Worker killed by falling machine in factory
فیکٹری میں مشین گرنے سے مزدور ہلاک
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 9:38 AM IST

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اچانک مشین کیوں اور کیسے گری؟

فیکٹری میں مشین گرنے سے مزدور ہلاک

ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے دارا نگر گنج میں پرکاش پائپ فیکٹری پچھلے کئی سالوں سے بڑے بڑے نالوں میں استعمال ہونے والے پائپ کو بناتی ہے۔ گذشتہ 15 سالوں سے کام کرنے رہے ایک مزدور دیویندر کے اوپر اچانک ایک لوہے کی بھاری مشین ٹوٹ کر اس کے جسم پر گر گئی۔ دیویندر موقع پر ہی بےہوش ہو گیا۔

وہاں کے مزدور جلد اسے ہسپتال لے گئے لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا ہے۔ مرنے والے کے لواحقین کے مطابق ، وہ اس خاندان میں واحد کمانے والا شخص تھا۔ اس کے کئی چھوٹے چھوٹے بچے بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.