ETV Bharat / city

حکومت قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد لوگوں کو گھر نہیں بھیج رہی ہے: دانش

بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ کنور دانش علی نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد بھی لوگوں کو جان بوجھ کر پریشان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں قرنطینہ سینٹر میں پچاس دن سے زیادہ وقت ہونے کے باوجود لوگوں کو ان کے گھر نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔

The government is not sending people home after completing quarantine: Danish
حکومت قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد لوگوں کو گھر نہیں بھیج رہی ہے: دانش
author img

By

Published : May 21, 2020, 12:23 PM IST

مسٹر علی نے بدھ کو یو این آئی سے کہا کہ انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو 15 مئی کو خط لکھ کر آواز اٹھائی تھی کہ ان کے پارلیمانی حلقہ امروہہ میں 45 سے بھی زیادہ دنوں سے لوگ غیر قانونی طریقے سے قرنطینہ میں ہیں انہیں ان کے گھر بھیجا جائے۔ اس کے بعد ان میں سے امبیڈکر نگر رہائشی حفیظ االلہ کی امروہہ میں ہارٹ اٹیک سے موت بھی ہو گئی جس کے بعد سب کو گھر بھیج دیا گیا۔ یہی حالات اترپردیش کے مختلف اضلاع کے ہیں۔ امروہہ میں لوگوں کو ان کے گھر بھیجے جانے کے بعد ان کے پاس مختلف علاقوں سے مسلسل لوگوں کے فون آ رہے ہیں۔

امروہہ کے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں آج اتر پردیش کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اونیش اوستھی سے بات کی اور ان سے اپیل کی کہ حکومت کو چاہیے کہ ان لوگوں کو ان کے گھر پہنچایا جائے۔ اس سے انتظامیہ پر بھی بوجھ کم ہوگا اور لوگوں اور ان کے گھر والوں کو بھی راحت ملے گی جو گزشتہ 50 دنوں سے ذہنی طور پر پریشان ہیں۔ مسٹر اوستھی نے اس پر کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ امید ہے کہ جلد تمام لوگ اپنے اپنے گھر بھیج دیئے جائیں گے۔

اس سے پہلے مسٹر علی نے اس سلسلے میں اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھ کر قرنطینہ کی مدت پوری کرنے والوں کو ان کے گھر بھیجنے کے لئے متعلقہ حکام کو مناسب ہدایات دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر لوگوں کو زیادہ دنوں تک قرنطینہ سینٹر میں رکھنا ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور انتظامیہ کے طریقہ کار پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ قرنطینہ میں رکھے گئے لوگ کسی اور بیماری کے شکار نہ ہو جائیں اس لئے ان کے مزاج کو سمجھا جائے اور انہیں فوری طور پر ان کے گھروں تک بھیجا جائے۔

غور طلب ہے کہ تبلیغی جماعت کے پروگرام میں یہاں کے نظام الدین مرکز میں شامل ہونے آنے والے لوگوں اور ان سے وابستہ لوگوں کو ریاست کے مختلف اضلاع میں قرنطینہ سینٹر میں گزشتہ پچاس دنوں سے رکھا گیا ہے۔ کورنٹن کی مدت سے زیادہ وقت ہونے کے باوجود لوگوں کو ان کے گھر نہیں بھیجا گیا۔ اس پر مسلسل سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.