ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں 25 اور 26 کو آن لائن روزگار میلے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس روزگار میلے میں ہائی اسکول، انٹرمیڈیٹ اور گریجویٹ، آئی ٹی آئی پاس امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 جون ہے۔
رامپور ضلع مجسٹریٹ آنجنئے کمار سنگھ کے احکامات کے مطابق ضلع روزگار دفتر کے ذریعہ ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کے لیے آن لائن روزگار میلہ کا انعقاد 25 جون کو کیا جارہا ہے۔ جس میں حصہ لینے والی کمپنیاں 25 اور 26 جون کو آن لائن انٹرویو لیں گی۔
اس روزگار میلے میں ہائی اسکول، انٹرمیڈیٹ، گریجویٹ اور آئی ٹی آئی پاس امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔ ضلع روزگار اسسٹنٹ آفیسر سمتی کمار مشرا نے بتایا کہ 24 جون درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخواستیں جمع کریں۔ میلہ میں حصہ لینے والے بے روزگار امیدوار سیوا یوجن پورٹل پر اپنا رجسٹریشن کرائیں اور روزگار میلے میں آن لائن شرکت کے لیے ضلع رامپور کا انتخاب کرکے موجود کمپنیوں میں اپنی اہلیت کے مطابق انٹرویو دیں۔