بینک کے قرض و لین دین کے معاملوں کے تصفیہ کے لئے رامپور کی ضلعی عدالت کے احاطہ میں 'لوک عدالت' کا انعقاد کیا گیا۔ اپنے بینک کے قرضوں اور سود کی معافی سے متعلق پہنچنے والے گاہکوں نے معاملے کا تصفیہ نہ ہونے پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
وہیں شاہ آباد کے گاؤں مترپور سے پہنچے پردھان انضمام الحق نے لوک عدالت پر اپنی غیر اطمنانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ کئی شکایت گزاروں کو مقدمات کا تصفیہ کرنے لائے تھے لیکن یہاں ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
DA Hike: مرکزی ملازمین کا ڈی اے 11 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد ہوا
آپ کو بتا دیں کہ 'لوک عدالت' میں فریقین کے درمیان باہمی صلح سمجھوتے کی بنیاد پر معاملوں کو نمٹایا جاتا ہے۔