مرادآباد میں منعقدہ مشاعرہ میں مقامی و بیرونی شعرا کرام نے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا جبکہ سامعین کی بڑی تعداد نے مشاعرہ میں موجود تھی۔
اترپردیش میں مرادآباد کے ایم ایچ ڈگری کالج میں کتاب ’آئینۂ ادراک‘ کی رسم اجرائی کے موقع پر منعقدہ مشاعرہ میں بڑی تعداد میں سامعین نے شرکت کی اور شاعروں کے ذریعہ پڑھے گئے کلام سے محظوظ ہوئے۔ سامعین نے شعرا کرام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:
سیاسی پارٹیوں کے سامنے صحافیوں کے مسائل کو رکھا جائے گا: تیج بہادر
مشاعرہ پروفیسر سید کلیم اصغر کی صدارت میں منعقدہ ہوا جبکہ نظامت کے فرائض اترپردیش اردو اکاڈمی کے سابق رکن سید محمد ہاشم نے انجام دیئے۔ مشاعرہ میں شاعروں نے منقبت، غزلیات کے علاوہ مزاحیہ کلام بھی پیش کیا۔ اس موقع پر اردو زبان کو فروغ دینے سے متعلق بھی شاعری پڑھی گئی۔ مشاعرہ کے آخر میں تمام شعرا کو انعامات اور اعزاز سے نوازا گیا۔