ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کےایک اسکول میں اسکاؤٹس گائڈ کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔پانچ روز پر مشتمل اس کیمپ میں طلباء کو کئی طرح کی تربیت دی گئی ۔
پانچ روزپر مشتمل اسکاؤٹس گائیڈ کیمپ میں ٹرینر نے طلباء کوواقعات اور حادثات کے وقت کئے جانے عمل سے واقف کرایا۔خصوصاً آتشزدگی یا پانی میں ڈوبنے سے بچنے کےلئے علاوہ دیگر کئی تراکیب سے واقف کرایاگیا
تربیت پانے والی طالبات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب مرادآباد ڈویزن سطح پر کیمپ منعقد کیاجائیگا
مزید پڑھیں:
مراد آباد: میدانی علاقوں میں مسلسل بارش سے ندی میں طغیانی، ایک کی موت
اس کیمپ میں تربیت پانے والے طلباء میں سے چند طلباء کا انتخاب صدرِ جمہوریہ ایوارڈ کے لئے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے جوش و خروش کے ساتھ اس کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ ان کا نام بھی ایوراڈ پانے والے طلباء کی فہرست میں آئے