ETV Bharat / city

تعلیم سے بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں: مولانا سیف عباس نقوی

author img

By

Published : May 22, 2021, 9:06 PM IST

اترپردیش کے ضلع سنبھل کی سرسی سادات کے مقامی شیعہ عالم دین مولانا سید شمشیر حسین نقوی کے چالیسویں کی مجلس کو خطاب کرنے پہنچے شیعہ عالم دین اور شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے امام بارگاہ امام رضا میں خطاب کیا۔

Sambhal - Denial of the 40th Majlis
سنبھل- چالیسویں کی مجلس کا انکار

مولانا سیف عباس نقوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں امام حسین کی شہادت کو دیکھتے ہوئے ہمیں صبر کرنا چاہیے۔ کربلا میں امام حسین کی شہادت ہمیں صبر حوصلہ اور ہمت دیتی ہے۔

ویڈیو

اسلام کسی بھی مذہب کے خلاف بولنے کا حق نہیں دیتا۔ اسلام تعلیم لینے کی بات کہتا ہے۔ ماں کی گود سے لے کر قبر تک تعلیم کے ذریعہ آپ کسی بھی میدان میں بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلائیں اور دوسروں کو بھی تعلیم کے لیے بیدار کریں۔

مرحوم مولانا مشیر حسین نقوی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا مشیر حسین صاحب نے دین اسلام کے لیے بہت کام کیے۔ انہوں نے ملک کے ساتھ ساتھ بیرونی ملکوں میں بھی مجلسوں کو خطاب کیا اور حضرت امام حسین علیہ السّلام کے پیغام کو عام کیا۔ ان کی تعلیمات اور پیغامات بھلائے نہیں جا سکتے۔

اپنے وطن بستی سے کسی عالم دین کا دنیا سے رخصت ہو جانا یقینا بہت بڑا نقصان ہے، جس کی بھر پائی آسانی سے کر لینا ممکن ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ مجلس کے آخر میں مولانا سیف عباس صاحب نے اپنے ملک ہندوستان سے کورونا جیسی بیماری سے نجات جلانے کے لیے دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.