ETV Bharat / city

مرادآباد: کورونا وبا کے سبب پیتل کے کاروباری مالی بحران سے دوچار

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 2:01 PM IST

عالمی سطح پر مرادآباد کو پیتل نگری کے نام سے جانا جاتا ہے، یہاں کے نقش و نگار ملک بھر میں پیتل کے بنے سامانوں پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جہاں ایک طرف مرادآباد میں پیتل سے برتن بنانے کا کاروبار کیا جاتا ہے تو وہیں مرادآباد میں ہی پیتل پر قرآنی آیات و دیگر اسلامی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ جیسے طغرے جو امام بارگاہوں اور مسجدوں میں رکھے جاتے ہیں۔ لیکن کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب پیتل کے کاروباری کافی پریشان ہیں۔

کورونا وبا کے سبب پیتل کے کاروباری مالی بحران سے دوچار

مراداباد کے بنے پیتل کے طغرے ملک بھر میں سپلائی کیے جاتے ہیں لیکن کورونا وائرس بیماری کے چلتے جہاں ایک طرف سبھی کاروباریوں پر فرق پڑا ہے، تو وہیں اسلامی نقش و نگار عبادت گاہوں میں رکھے جانے والے طغروں کا کاروبار بھی بند ہے، اب ان چھوٹے کاروباریوں کو نئے آرڈر ملنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔

عبادت گاہوں میں رکھے جانے والے طغروں کی محرم اور چہلم کے وقت خوب بکری ہوتی تھی، لیکن آج کل یہ کارخانے سونے پڑے ہیں اور ان کے کاریگر آج کل بے روزگار ہیں۔ سوچنے والی بات یہ ہے کہ اگر اسی طرح یہ چھوٹے کاروبار بند رہے تو ان کے کاروباریوں کے حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.