بلرام پور شاہراہ پر گاؤں ساسرپارا کے قریب ایک موٹر سائیکل جس کا نمبر یو پی 40- اے. ای. 2370 ہے، جس کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹھوکر مار دی اور فرار ہو گیا۔ اس تصادم میں موٹرسائیکل چلا رہے شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ پیچھے بیٹھا شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے مقامی لوگوں نے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔
واضح رہے کہ معاملہ تھانہ درگاہ شریف اور کوتوالی دیہات کے علاقہ کا ہے۔لاش کئی گھنٹوں تک سڑک پر پڑی رہی اور کوئی وہاں موجود نہیں تھا۔ تھانہ درگاہ کی پولیس بھی کئی گھنٹے بیتنے کے بعد وہاں پہنچی۔ ابھی تک متوفی کی کوئی پہچان نہیں ہو سکی ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی غیر ذمہ دارانہ رویہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔