ETV Bharat / city

ٹریفک پولیس کی انوکھی پہل

author img

By

Published : Nov 2, 2019, 9:57 PM IST

موٹر گاڑی ترمیمی بل کے نفاذ کے بعد ایک طرف جہاں عوام خطیر رقم کے چالان سے پریشان ہیں۔ وہیں میرٹھ ٹریفک پولیس نے ایک انوکھی پہل کے ذریعے عوام میں بیداری لانے کی کوشش کی ہے۔

ٹریفک پولیس کی انوکھی پہل

اس مہم کے تحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کا چالان نہ کاٹ کر مردوں کو پھولوں کا ہار اور خواتین کو گلاب دے کر ان کی غلطیوں کا احساس دلایا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کی انوکھی پہل

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میرٹھ ٹریفک ایس پی سنجیو واجپئی نے بتایا کہ 'ٹریفک پولیس کا مقصد چالان کرنا نہیں ہوتا ہے بلکہ قوانین پر عمل کرانا مقصود ہوتا ہے اس لیے میرٹھ پولیس نے چالان نہ کاٹ کر لوگوں کو پھول اور ہار پہنا کر غلطیوں کا احساس دلا رہی ہے۔'

ایس پی سنجیو واجپئی نے بتایا کہ موٹر گاڑی ترمیمی بل پر میرٹھ پولیس نے سختی سے عمل کرایا ہے جس کے نتیجے میں 33 فیصد سڑک حادثات میں کمی درج کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل موٹر گاڑی ترمیمی بل نافذ ہونے کے بعد عوام اور پولیس کے مابین کچھ جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں اس لیے بھی پولیس نے فیصلہ کیا کہ اب چالان نہ کر کے پھول اور ہار سے ان کو قوانین سمجھایا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ جب ٹریفک پولیس نے کمشنری چوراہے پر اس مہم کے ابتداء کی تو عوام صحافیوں کے کیمروں سے نظریں چراتے ہوئے دِکھ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ٹریفک قوانین پر عمل کرانے کے لیے مختلف بیداری پروگرام کیے گئے ہیں اور ایک یہ بھی مہم شروع کی گئی ہے جس کا الگ الگ نتیجہ سامنے آ رہا ہے۔

بہرحال اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹریفک پولیس کے اس انوکھی پہل کے بعد عوام کی جانب سے کیسا رد عمل سامنے آتا ہے۔ کیا عوام ٹریفک قوانین پر عمل کرے گی یا پولیس کو دوبارہ اپنا سخت رویہ اپنانا پڑے گا۔

Intro:نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے نفاذ کے بعد ایک طرف جہاں عوام خطیر رقم کی چالان سے پریشان ہے وہیں میرٹھ ٹریفک پولیس قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کی چالان نہ کاٹ کر مرد کو پھولوں کے ہار اور خواتین کو گلاب دے کر کے عوام کو قوانین سمجھا رہی ہے.

Body:ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میرٹھ ٹرافیک ایس پی سنجیو واجپئ نے بتایا کہ ٹرافیک پولیس کا مقصد چالان کرنا نہیں ہوتا ہے بلکہ قوانین پر عمل کرانا اور مقصود ہوتا ہے اس لیے میرٹھ پولیس نے نے چالان نہ کر لوگوں کو پھول اور ہار پہنا کر غلطیوں کا احساس دلا رہی ہے.
ایس پی سنجیو واجپئ نے بتایا کہ نئے موٹر وہیکل ایکٹ پر میرٹھ پولیس نے سختی سے عمل کرایا ہے جس کے نتیجے میں33فیصد سڑک حادثات میں کمی درج کی گئی ہے.

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل موٹروہیکل ایکٹ نافذ ہونے کے بعد عوام اور پولیس کے مابین کچھ جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں اس لیے بھی پولیس نے فیصلہ کیا کہ اب چالان نہ کر کے پھول اور ہار سے ان کو قوانین سمجھایا جائے گا. یہی وجہ ہے کہ جب ٹریفک پولیس نے کمشنری چوراہے پر اس مہم کے ابتدا کی تو عوام صحافیوں کے کیمروں سے نظریں چراتے ہوئے دیکھ رہے تھے.

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ٹریفک قوانین پر عمل کرانے کے لیے مختلف بیداری پروگرام کیے گئے ہیں اور ایک یہ بھی مہم شروع کی گئی ہے جس کا الگ الگ نتیجہ سامنے آ رہا ہے.

بہرحال اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹریفک پولیس کے اس انوکھی پہل پر عوام کا کیا رد عمل ہوتا ہے اور کیا اس پہل پر عوام ٹریفک قوانین کو پر عمل کرے گی یا پولیس کو دوبارہ اپنا سخت تیور اپنانا پڑے گا.

Conclusion:بائٹ سنجیو باجپئ ( ایس پی ٹرافیک)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.