انہیں وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے وزارت برائے فروغ انسانی وسائل میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی ڈسٹینس لرننگ کمیٹی کا ممبر نامزد کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے رمیش پوکھریال اور بی جے پی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر ممکن کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ساتھ ہی پارٹی میں لوگوں کو شامل کرتے ہوئے وزیراعظم کا ہاتھ مضبوط کروں گا۔
غازی آباد کے مسلم اکثریتی قصبہ مسوری سے تعلق رکھنے والے صلاح الدین کو پہلے بھی بی جے پی کی جانب سے اقلیتی مورچہ میں کئی عہدوں پر فائز کیا جا چکا ہے۔ وہ شدت سے بی جے پی کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور علاقہ میں بی جے پی کی پالیسوں کو مشتہر کرنے اور عوام کو بی جے پی سے جوڑنے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں۔