ETV Bharat / city

شراب بھٹی پر چھاپہ ، دو گرفتار - 600 لیٹر لاہن و ستر لیٹر شراب برآمد

اتر پردیش کے ضلع بجنور میں پولیس نے غیر قانونی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر دو افراد کو گرفتار کیا ہے ، اس دوران 70 لیٹر شراب بھی بر آمد ہوئی ہے۔

illigal liquor furnace
illigal liquor furnace
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 3:10 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بجنور میں پولیس نے جنگل میں بن رہی غیر قانونی شراب کی کچی بھٹیوں پر چھاپے مار کر 600 لیٹر لاہن و ستر لیٹر شراب برآمد کی ہے، چھاپےماری کے دوران دو شراب مافیاؤں کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

شراب بھٹی پر چھاپہ ماری، دو گرفتار

بجنور ضلع کے تھانہ منڈاور کے تحت دیال والا کے جنگلات میں، ایک طویل عرصے سے چوری چھپے کچی شراب کا کاروبار چل رہا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماری کی تو وہاں موجود مگن و بٹو نامی دو شراب مافیا جنگل میں کچی شراب بنا رہے تھے۔ پولیس نے ان دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور انکے پاس سے 6 سو لیٹر لاہن اور 2 سو لیٹر کچی شراب برآمد کی ہے۔

واضح ہو کہ اتر پردیش میں کچی شراب پینے سے اکثر غریبوں کی موت ہو جاتی ہے لیکن اس کے باوجود اس کا کاروبار غیر قانونی طور پر شراب مافیا کرتے ہیں، تاکہ وہ بھاری منافع حاصل کر سکیں۔

ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن غیر قانونی طور پر شراب بنانے والوں کا کاروبار ابھی بھی بند نہیں ہوا ہے، حالانکہ اس معاملے میں پولس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے، جس سے علاقے میں چل رہی دیگر کچی شراب کی بھٹیوں کا بھی پتہ لگ سکتا ہے۔

گرفتار افراد سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر پولیس کی ایک ٹیم نے بجنور کے جنگل میں چھاپہ ماری کی جسمیں شراب بنا رہے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ان دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.