ETV Bharat / city

میرٹھ دہلی ایکسپریس وے مغربی اتر پردیش کے عوام کے لیے سوغات

میرٹھ دہلی ایکسپریس وے کا سب سے زیادہ فائدہ نوکری پیشہ طبقے کو ملا ہے۔ اس سے یہاں کے عوام کا کاروبار بھی آسان ہوا ہے۔

meerut Delhi express way
میرٹھ دہلی ایکسپریس وے
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 7:50 PM IST

میرٹھ دہلی ایکسپریس وے کو عوام کے لیے کھولے جانے کے بعد سے مغربی اتر پردیش کے عوام کو کافی سہولت ہوئی ہے۔ اس کے ذریعہ لوگ اپنے رشتہ داروں کے پاس آسانی سے پہنچ رہے ہیں۔ وہیں، میرٹھ اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو کاروباری لحاظ سے بھی یہ ایکسپریس وے فائدہ پہنچا رہا ہے۔

میرٹھ دہلی ایکسپریس وے

مغربی اتر پردیش کے لوگوں کو دہلی این سی آر میں داخل ہونے کے لیے پہلے ٹریفک جام سے دو چار ہونا پڑتا تھا۔ منٹوں کے سفر کو کئی گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا تھا۔ اب میرٹھ دہلی ایکسپریس وے کے شروع ہونے کے بعد سے یہاں کے عوام کو نہ صرف ٹریفک جام سے نجات ملی ہے بلکہ میرٹھ سے دہلی کے لیے جانے والے عوام کو آسانی ہوئی ہے۔ اس سے کاروباری تقاضے بھی پورے ہوئے ہیں۔ ایکسپریس وے پر سفر طے کر میرٹھ پہنچ رہے لوگوں نے اس ایکسپریس وے کے بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

meerut Delhi express way
میرٹھ دہلی ایکسپریس وے

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ سے اب صرف 50 منٹ میں دہلی کا سفر طے کر سکیں گے لوگ

میرٹھ دہلی ایکسپریس وے کا سب سے زیادہ فائدہ نوکری پیشہ طبقے کو ملا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کے عوام کا کاروبار بھی آسان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.