ETV Bharat / city

بی جے پی حکومت سے عوام پریشان: نادر شاہ - اترپردیش ای ٹی وی بھارت خبر

سماج وادی پارٹی یوتھ بریگیڈ کے نوئیڈا مہا نگر کے صدر نادر شاہ نے مہنگائی، بےروز گاری سمیت دیگر امور پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

نادر شاہ
نادر شاہ
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 6:02 PM IST

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے سماجوادی پارٹی یوتھ برگیڈ کے نوئیڈا مہانگر صدر نادر شاہ نے میرٹھ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے کے دور حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری سے عوام پریشان ہیں۔ حکومت غریبوں کے منھ سے روٹی کا نوالہ چھین رہی ہے۔'

نادر شاہ

انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت سے چھٹکارا پانے کے لئے سماجوادی پارٹی کا بر سراقتدار آنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرے لیکن حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے مہنگائی حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے ہر گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ ہر گذرتے دن کے ساتھ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ اور بددیانتی کا بول بالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جتنے بھی وعدے کئے تھے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ ہر طرف مایوسی ہے۔ لہذا حکومت کو اقتدار سے ہٹانا ضروری ہے۔

نادر شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 2022 میں بی جے پی کے اس اندھیرے کو ختم کر کے سماج وادی پارٹی کا نیا سورج آئے گا۔ سماج وادی پارٹی ہی اس ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:'سماجوادی پارٹی کے اقتدار میں آنے پر ہر طبقے کی حصہ داری یقینی'

اقلیتی شعبے کے نوئیڈا کے صدر علی شیر نے کہا کہ بی جے پی سماج کو تقسیم کرو اور راج کرو کی پالیسی سے نجات نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اب ایسی ناکام حکومت کو اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.