ETV Bharat / city

میرٹھ: مسلم خاندان نے مندر کے لیے زمین عطیہ کی - رشید نگر کے رہائشی قاسم علی

ضلع میرٹھ میں رشید نگر کے رہائشی قاسم علی نے برہم پوری علاقے میں واقع اپنی ذاتی 200 گز زمین سنہ 1976میں ہی شیو مندر کے لیے عطیہ کر دی تھی، لیکن ان کے بیٹے عاصم علی نے سوسائٹی رجسٹر کر یہ زمین مندر سمیتی کے نام کرکے ملک میں آپسی اتحاد اور محبت کی مثال پیش کی ہے۔

muslim faimly donate land for mandir in meerut in 1976
میرٹھ: مسلم خاندان نے مندر کے لیے زمین عطیہ کی
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 9:41 PM IST

آج مندر اور مسجد کے نام پر جہاں تقسیم اور اقتدار کی گندی سیاست عروج پر ہے وہیں اس ذہنیت کو شکست دینے والے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے، مسلم آبادی کی اکثریت والے ضلع میرٹھ کے رشید نگر میں رہنے والے قاسم علی نے برہم پوری علاقے میں واقع اپنی ذاتی 200 گز زمین سنہ 1976میں ہی شیو مندر کے لیے عطیہ کر دی تھی، ان کے بیٹے عاصم علی نے سوسائٹی رجسٹر کر یہ زمین مندر سمیتی کے نام کرکے ملک میں آپسی اتحاد اور محبت کی مثال پیش کی ہے.

میرٹھ: مسلم خاندان نے مندر کے لیے زمین عطیہ کی

زمین عطیہ کرنے والے مسلم خاندان کا کہنا ہے کہ جو محبت اور آپسی اتحاد ہم لوگوں میں پہلے تھا وہ آج بھی قائم ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ مندر ہو یا مسجد ان کی تعمیر کے لیے سبھی مذاہب کے لوگوں کو آگے آنا چاہیے ملک میں اس طرح کے کاموں سے آپسی اتحاد کو اور زیادہ مضبوطی ملے گی۔

سوسائٹی کی نگرانی میں شیو مندر کے لیے عطیہ کی زمین پر موجودہ وقت میں مندر تو ہے اور اس کی دیکھ بھال بھی ایک ہندو خاندان ہی کر رہا ہے لیکن مستقبل میں مندر کو لے کر علاقے میں کسی قسم کا متنازعہ نہ ہو جس کے لیے سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور باقاعدہ عاصم علی سوسائٹی کے نام وصیت بھی کردی ہے۔

مقامی لوگوں میں مسلم خاندان کے ذریعے دی گئی زمین کو لے کر بے حد خوشی کا ماحول ہے، ایک طرف جہاں یہ لوگ عاصم کے خاندان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں وہیں وہ اس عطیہ سے قومی یکجہتی کو اور زیادہ مضبوطی ملنے کی بات بھی کہہ رہے ہیں اور نفرت کی سیاست کرنے والے لوگوں کے لیے بھی ایک سبق ہے، جو ہندو مسلم کے درمیان فرق پیدا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

عاصم علی خاندان کی جانب سے مندر کے لیے عطیہ کی گئی زمین کو پاکر علاقے میں جشن کا ماحول ہے وہیں اس مسلم خاندان کے لوگوں کا ماننا ہے کہ مندر کے لیے زمین عطیہ کر انہوں نے کوئی نیا کام نہیں کیا سوائے اس کے کہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب اور قدیم روایت کو زندہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.