ETV Bharat / city

بلیک فنگس کی دستک، درجنوں مریضوں کی تصدیق، تین کی موت - میرٹھ مہلک مرض بلیک فنگس کی زد میں ہے

کورونا وبا کے قہر کے ساتھ ہی بلیک فنگس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میرٹھ میں بھی بلیک فنگس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، گزشتہ کل بلیک فنگس کے 24 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع میں مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جب کہ اس سے تین مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔

meerut: three people died due to black fungus

author img

By

Published : May 20, 2021, 11:32 PM IST

Updated : May 21, 2021, 7:15 AM IST

کورونا انفیکشن کے قہر کے بعد اب ضلع میرٹھ مہلک مرض بلیک فنگس کی زد میں ہے، گزشتہ روز آٹھ مریضوں کا علاج میڈیکل کالج میں پانچ مریضوں کا آنند ہسپتال میں دو کا لوک پریا میں اور دِیگر مریضوں کا شہر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ یہ مریض میرٹھ کے علاوہ ہاپوڑ بلند شہر امروہہ غازی آباد شاملی اور مُراد نگر کے رہنے والے ہیں ان میں کئی مریض کورونا سے بھی متاثر ہیں۔

ویڈیو

بلیک فنگس سے متاثر ان مریضوں کے علاج کے لیے میڈیکل کو 66 انجکشن ملے ہیں لیکن بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والے انفوٹریسن بی انجیکشن بازار میں نہیں مل رہے ہیں۔ ایسے میں سنيوکت ویاپار سنگھ اور کیمسٹ ایسوسیشن نے ضلع انتظامیہ سے انجیکشن فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں محکمہ صحت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس کے مریضوں کے علاج کو لیکر گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اور بہتر علاج مہیا کیا جا رہا ہے۔'

میرٹھ میں کورونا کے قہر سے انسانی زندگی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، وہیں ایسے اب بلیک فنگس کی آمد سے عوام میں اس بیماری کو لیکر دہشت دیکھی جارہی ہے، وہیں دوسری جانب محکمہ صحت نے بھی اس کی روک تھام کے لیے عوام کو بہتر علاج مہیا کرانے کی یقین دھانی کرائی ہے تاکہ عوام میں کسی قسم ڈر نہ پیدا ہو سکے۔

Last Updated : May 21, 2021, 7:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.