تیل کی قیمتوں میں ہورہے غیر معمولی اضافہ کے خلاف جہاں مختلف سیاسی جماعتیں احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں۔ وہیں اس ضمن میں شیو سینا کی میرٹھ یونٹ نے ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں بڑھتی مہنگائی کے سبب مرکزی حکومت کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پٹرول،ڈیزل اور گیس کی قیمتوں ہورہے غیر معمولی اضافے کا اثر اب خواتین کی رسوئی پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسے میں خواتین کو اب کچن کا بجٹ بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی سے ناراض ہوکر آج شیو سینا کی میرٹھ یونٹ کی جانب سے خواتین کے ساتھ مل کر خالی برتنوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے صدر جمہوریہ سے حکومت ہٹانے کی مانک کی گئی ہے اور ساتھ ہی رسوئی گیس کی سبسیڈی کو بھی بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:میرٹھـ: مہنگائی کے خلاف منفرد احتجاج
میرٹھ میں مہنگائی کے خلاف خواتین کا مظاہرہ کلکٹریٹ کے احاطہ میں سبھی کی توجہ کا مرکز رہا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو عام آدمی کی پریشانیوں کا خیال رکھتے مہنگائی پر قابو کرنے کے لیے مثبت قدم اٹھانے ہوں گے۔