ETV Bharat / city

میرٹھ: لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی کے ساتھ چار افراد گرفتار

میرٹھ میں جعلی کرنسی چھاپنے والے ایک گروہ کا پولیس نے انکشاف کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ماں بیٹی سمیت اس گینگ کے چار افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

meerut: police arrest four persons with fake currency
police arrested four peoples including two women with fake currency
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 10:47 PM IST

دراصل جعلی کرنسی کی اس غیر قانونی سرگرمی کا بھانڈا اُس وقت پھوٹا جب گنگا نگر کی دکان پر جعلی نوٹ کو چلانے کی کوشش کی گئی۔ شک ہونے پر دکاندار نے اس کی جانکاری پولیس کو دی۔ نقلی نوٹ لے کر دکان پر آنے والی خاتون سے جب پولیس نے سختی سے پوچھ گچھ کی تو معاملے کا انکشاف ہوا اور اس دھندے سے جڑے گینگ کے دوسرے لوگوں کے بھی نام سامنے آئے۔

ویڈیو

پولیس کی تحقیقات کے مطابق جعلی کرنسی کے چھاپنے کا کام یہ گینگ کافی وقت سے کر رہا تھا۔ پانچ سو اور دو ہزار کے نوٹ کی چھپائی کی جا رہی تھی۔ گینگ کے لوگ جعلی کرنسی کی سپلائی میرٹھ اور آس پاس کے علاقوں میں کرتے تھے پولیس نے مکان سے جعلی کرنسی کے علاوہ پرنٹر بھی برآمد کیا ہے۔

میرٹھ پولیس کے مطابق یہ گینگ اب تک سوا لاکھ سے زیادہ جعلی نوٹ چھاپ چکا ہے۔

گینگ میں زیادہ تر افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ گینگ کی لیڈر ایک خاتون ہے جو گنگا نگر میں کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ پولیس اب اس معاملے میں گینگ کے دوسرے افراد کی تلاش کے ساتھ کرنسی چلانے کے دھندے میں شامل لوگوں کی جانکاری حاصل کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.