ETV Bharat / city

میرٹھ: شاہ پیر شاہ کی تاریخی درگاه آثار قدیمہ کی بے رخی کا شکار - archeological department of india

میرٹھ میں حضرت شاہ پیر صاحب کی درگاه تقریباً چار سو سال قدیم اور تاریخی عمارت ہے۔ آثار قدیمہ کی محفوظ عمارتوں کی فہرست میں شامل یہ عمارت لال پتھر اور طرز تعمیر کے لحاظ سے خاص اہمیت کی حامل ہے لیکن اب یہ تاریخی نشانی دیکھ ریکھ کی کمی کے سبب ٹوٹ رہی ہے اور آثار قدیمہ کی لاپرواہی کا شکار ہوکر اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے۔

Meerut
Meerut
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 11:05 AM IST

اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع گنگا جمنی تہذیب کی مثال حضرت شاہ پیر صاحب کی درگاه میں سبھی مذاہب کے لوگ اپنی مرادوں كو لیکر پہنچتے ہیں اور فیضیاب ہوکر جاتے ہیں لیکن قومی یکجہتی کا درس دینے والی یہ درگاه آج بدحالی کا شکار ہے۔ اگر اس تاریخی سرمایہ کی صحیح طور پر دیکھ بھال نہیں کی گئی تو یہ عمارتیں صرف تاریخ کے اوراق میں محدود ہوکر رہ جائیں گی حلانکہ درگاه کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ اگر ان كو اجازت ملے تو وه اپنی اس درگاه کی ذمہ داری اٹھانے كو تیار ہے۔

میرٹھ: حضرت شاہ پیر شاہ کی تاریخی درگاه آثار قدیمہ کی بے رخی کا شکار

مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی اس تاریخی نشانی اور قدیم درگاہ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ عمارت آثار قدیمہ کی فہرست میں محفوظ تاریخی عمارت کے طور پر شامل ہے۔ اسکی تاریخی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ لال پتھروں سے تعمیر یہ مقبرہ مغلیہ طرز تعمیر کا بہترین نمونہ ہے لیکن اب یہ عمارت اپنی پہچان کھوتی جا رہی ہے۔ مقبرہ شاہ پیر شاہ میں درگاہ کی دیکھ ریکھ کرنے والے مجاور بتاتے ہیں کہ ٹوٹ رہی تاریخی عمارت کی تجدید کاری کو لیکر محکمہ آثار قدیمہ کی لاپرواہی مغلیہ دور کی اس نشانی کے وجود کے لئے خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.