دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں مشن شکتی کے تحت ضلع کے تمام آنگن باڑی مراکز پر
خواتین کے حقوق اور مفادات سے متعلق پرچے تقسیم کرکے بیداری پروگرام منعقد کئے گئے، ساتھ ہی صنفی امتیاز کے خاتمے کے لئے ایک حلف برداری پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر نے آنگن باڑی سنٹر دنکور میں ایک چوپال کا اہتمام کیا اور وہاں موجود خواتین اور مردوں سے صنفی امتیاز کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔۔
آنگن واڑی مراکز اٹا اور چھلیرا میں چائلڈ لائن کے ذریعے مستحقین کو ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے۔