ETV Bharat / city

بارہ بنکی: سنگ تراشوں کی حمایت میں سماجی کارکن کا محاذ - عورتوں کے ساتھ عصمت دری

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں سنگ تراشوں پر کئے جا رہے مبینہ ظلم و زیادتی کے خلاف میگسیسے ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن سندیپ پانڈے نے محاذ سنبھال لیا ہے۔

بارہ بنکی: سنگ تراشوں کی حمایت میں سماجی کارکن کا محاذ

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 8:48 PM IST

ضلع بارہ بنکی میں پیر کو زبیرا پارک بستی کے تمام سنگ تراشوں کے ساتھ سندیپ پانڈے ایس پی دفتر پہونچے جہاں انہوں نے ’’سنگ تراشوں کے ساتھ کیے جا رہے مظالم‘‘ کے خلاف شکایت درج کی۔

سندیپ پانڈے نے سنگ تراشوں کو ہراساں کرنے والے قصورواروں پر ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

بارہ بنکی: سنگ تراشوں کی حمایت میں سماجی کارکن کا محاذ

ان کے مطابق شہر کے زیبرا پارک کے بھٹھیرا طالاب پر سنگ تراشوں کی ایک بستی گزشتہ 40 برسوں سے آباد ہے، انکے مطابق ’’یہ بستی گرام سماج کی اراضی پر آباد ہے۔ لیکن چند افراد انہیں وہاں سے ہٹانے کے لئے پریشان کر رہے ہیں۔‘‘

سندیپ پانڈے کا الزام ہے کہ 27 فروری کو ان سنگ تراشوں کو شر پسند لوگوں کے ذریعہ مارا پیٹا گیا، ’’بچوں کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی اور دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ان لوگوں نے بستی خالی نہیں کی تو وہ عورتوں کے ساتھ عصمت دری کریں گے۔‘‘

سماجی کارکن سندیپ پانڈے نے الزام عائد کرتے ہے کہ ’’پولیس کا رخ بھی اس معاملے میں درست نہیں ہے، کیونکہ اس واقعہ کے بعد شکایت درج کرنے والے 11مظلوم سنگ تراشوں کو جیل میں بند کر دیا گیا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں انہوں نے پولیس میں شکایت درج کی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.