ریاستی وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ نے بتایا ہے کہ 'ڈاکٹرز کی تقرری اور انہیں ملازمت پر برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقداما ت اٹھائے جا رہے ہیں'
یو پی کے ضلع بارہ بنکی کے ہڑیاکول آشرم میں چل رہے میڈکل کیمپ کا دورہ کرنے آئے جئے پرتاپ سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے سوال پر کہا کہ 'سرکاری ہسپتالوں میں مقرر عہدوں پر آدھے ڈاکٹرز ہونے کے با وجود وہاں سالانہ 10 کروڑ مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے'۔
انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ لوگوں کا اعتماد سرکاری ہسپتالوں پر نہیں ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس ڈاکٹرز کی تعداد کم ہے، ان کی تقرری کے لئے وہ قانون کو مزید موثر بنانے کے لیے کوششیں کریں گے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی تقرری کے بعد وہ انہیں ملازمت پر برقرار رکھنے کے لئے تبدیلی کریں گے، کیوں کہ ان کے لئے سب سے بڑا مسلہ ڈاکٹرز کو ملا زمت بر قرار رکھنے کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری قدیم طبی نظام کو فروغ دینے کے لئے ہسپتالوں میں آیوش ڈاکٹرز کی تقرری کی جا رہی ہے، ان کو فروغ دینے کے لئے حکومت سنجیدہ ہے۔