دراصل دھان کی پودوں اور چاول کی پھول پر ایک خاص قسم کا کیڑا لگ گیا جو دھان کی فصل کو برباد کررہا ہے، اس کیڑے کی وجہ سے دھان کی پیداوار متاثر ہورہی ہے، جس کے سبب کسانوں میں مایوسی ہیں۔
اس وباء سے دھان کی فصل کو نجات دلانے کے لیے کاشتکار محکمہ زراعت کے دفتر کا چکر لگا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ زرعی شعبے میں مختلف مرض سے نجات دلانے کے لیے ایگریکلچر سکیورٹی یونٹ تشکیل دی گئی ہے۔ جو فصلوں پر لگنے والی بیماری کو دور کرنے اور زراعت کسانوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے کام کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ'۔
اس ضمن میں ایگریکلچر سکیورٹی یونٹ کے افسر نے بتایا کہ مذکورہ بیماری سے بچنے کے لیے یونٹ کے پاس کئی دوائیں دستیاب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نصف فیصد دھان کے پودوں میں مرض پھیلنے کے بعد اس سے نجات پانا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔