ETV Bharat / city

امروہہ: پولیس نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا - crime in amroha

جرائم پیشہ ملزمین کی فائرنگ سے پولیس کا ایک جوان زخمی ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں پولیس کی فائرنگ سے بھی ایک ملزم زخمی ہوا ہے۔

police
police
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 1:15 PM IST

امروہہ میں پولیس اور بدمعاشوں کا آمنا سامنا ہو گیا جس کے بعد بدمعاشوں کی گولی لگنے سے ایک پولیس کا سپاہی زخمی ہو گیا جبکہ ایک بدمعاش کو بھی گولی لگی ہے۔ پکڑے گئے بدمعاش پر ڈاکٹر کو اغوا کرنے کا الزام ہے۔

امروہہ: پولیس نے 2 جرائمپیشوں کو گرفتار کیا

اترپردیش کے تھانہ امروہہ دیہات پولیس نے ایک بدمعاش کو انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا ہے۔
پورے معاملے کی جانکاری دیتے امروہہ کے ایس پی وپن تنڈا نے بتایا کہ دیہات تھانہ علاقے کے دریا پور کے پاس پولیس چیکنگ کر رہی تھی، تبھی ایک کار تیز رفتار میں آتی ہوئی دکھائی دی، روکنے پر کار میں سوار بدمعاش نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس میں پولیس کا ایک جوان بھی زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں ایک بدمعاش کو گولی لگی اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس پی نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے بدمعاش کا نام کمل ہے اور اس پر ایک درجن سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔

بدمعاش نے بتایا کہ اس نے ہی گزشتہ دونوں دیہات تھانہ علاقے سے ڈاکٹر کو اغوا کیا تھا۔ پولیس نے زخمی بدمعاش اور پولیس کے جوان کو ضلع اسپتال میں داخل کیا ہے جہاں دونوں کا علاج چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.