ETV Bharat / city

کانگریس کمیٹی نوئیڈا نے پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا - مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کی اہم خبر

مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا نے جدید بھارت کی سنگ بنیاد رکھنے والے بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 57 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کووڈ-19 کے پیش نظر خراج عقیدت یہ پروگرام نوئیڈا کے سیکٹر 10 میں واقع پارٹی دفتر میں منعقد کیا گیا۔

کانگریس کمیٹی نوئیڈا نے پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : May 27, 2021, 4:37 PM IST

کانگریس پارٹی نوئیڈا کے انچارج سنیل بشنوئی نے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'آج مضبوط اور محفوظ بھارت پنڈت نہرو کی وجہ سے ہے۔ جب پنڈت نہرو کو بھارت کی کمان سونپی گئی تو بھارت کی معیشت متزلزل تھی۔ خستہ حال معیشت کے باوجود اپنے وژن کی وجہ سے انہوں نے بڑے ڈیموں، ایمس، آئی آئی ٹی ، دفاعی کارخانوں کی بنیاد رکھی اور ملک کو مستحکم کیا اور ایک مضبوط معیشت کے طور پر ملک کو کھڑا کیا۔

کانگریس کمیٹی نوئیڈا نے پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا
کانگریس کمیٹی نوئیڈا نے پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

آج کے اجلاس میں موجود عہدیداروں میں سٹی صدر شہاب الدین، ​​اے آئی سی سی دنیش اوانا، راجکمار بھارتی، ترجمان پون شرما، سیوا دل کے صدر وکرم سیٹھی، پی سی سی پرمود شرما، جنرل سکریٹری جتیندر امباوت، بلاک صدر رنبیر بھاٹی، جاوید خان، سیکرٹری بیرو دیوی، اشرف خان شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.