ETV Bharat / city

ڈرائیورز کے لیے مناسب سہولیات کا مطالبہ - national highway

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں ٹرانسپورٹ کمشنر دھیرج ساہو نے بتایا کہ ٹرک اور دیگربڑی گاڑیوں سے سامان ڈھونے والے ڈرائیورز اور آپریٹرز کی سہولیات کے لیے قومی شاہراہوں اور ریاستی شاہراہوں پر ڈھابے اور ورکشاپ کھولنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

'شاہراہوں پرڈرائیوز کے لیے مناسب سہولیات ہوں گے'

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 3:03 PM IST

ٹرانسپورٹ کمشنر دھیرج ساہو نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر گذشتہ دن ریاستی حکومت نے ضلعی کلکٹرز کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ کچھ اضلاع میں ڈھابوں ورکشاپس کے لیے جگہ کا تعین کریں تاکہ ڈرائیورز، آپریٹرز کی سہولیات پر بھی غور کیا جا سکے۔

آپ کو بتادیں کہ اس حکم نامے کے بعد تمام ضلعی کلکٹرز کو قومی شاہراہوں اور ریاستی شاہراہوں پرضرورت کے مطابق ڈھابوں اور ورکشاپس کی نشاندہی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کمشنر نے کہا کہ 23 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے آر ٹی او آفس بند کردیئے گئے تھے۔ اس کے سبب جو گاڑی مالکان 30 دنوں کے اندر رجسٹریشن حاصل نہیں کر سکیں ہیں انہیں یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ نیلامی کے ذریعے رجسٹریشن نمبر حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس کے تحت اب گاڑی مالکان اپنی پسندیدہ رجسٹریشن نمبر 30 دن کے اندر گاڑی جمع کروا کر حاصل کر سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.