ETV Bharat / city

ندوۃ العلماء: پرامن احتجاج کو پولیس نے پرتشدد کیا - The peaceful protest was violently tortured by the police

دارالعلوم ندوۃ العلماء کے طلبا کے مطابق 'ہم اپنے صدر دروازے پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اور جامعہ ملیہ اور اے ایم یو کے طلبا سے اظہار یکجہتی میں پر امن احتجاج کررہے تھے کہ اچانک پولیس نے ہم پرلاٹھی چارج کی جس کے بعد احتجاج تشدد شکل اختیار کر گیا۔

The students of Nadwa Ulema leave on campus
ندوۃ العلماء کے طلبا کیمپس سے جاتے ہوئے
author img

By

Published : Dec 16, 2019, 11:27 PM IST

این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جہاں ملک کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے وہیں ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں مدرسہ ندوۃ العلماء کے طلبا نے بھی گزشتہ روز احتجاج کیا۔

دارالعلوم ندوۃ العلماء میں احتجاج کے بعد مدرسہ کو پانچ جنوری تک بند

طلبا نے این آر سی و شہریت ترمیم قانون کے خلاف اور جامعہ ملیہ و علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے۔

ندوۃ العلماء میں زیر تعلیم ندیم الدین نے بتایا کہ 'ہم لوگ گیٹ پر امن و امان کے ساتھ احتجاج جامعہ ملیہ اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کی حمایت میں کررہے تھے کیونکہ وہاں کے طلبا پر پولیس نے جانوروں اور مجرموں جیسا سلوک کیا تھا۔

ندیم نے کہا کہ 'ہم لوگ احتجاج پر بیٹھ کر صرف بات چیت کر رہے تھے اور پولیس ہم سے صحیح طریقہ سے بات بھی کر رہی تھی لیکن جب دوسری پولیس فورسز آئی تب اس نے بنا بات چیت کے ہی ہم پر لاٹھی چارج کر کے کیمپس کے اندر کردیا۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جو کام ہے وہ نہیں کر رہے بلکہ یونیورسٹی کے طلبا اس کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں احتجاج کے بعد مدرسہ کو پانچ جنوری تک کے لیے بند کردیا گیا ہے جس کے بعد طلبا اپنے گھروں کے جانب مسلسل روانہ ہورہے ہیں۔

Intro:این آر سی اور شہریت ترمیمی بل کے خلاف آج ہم نہیں نکلے تو ہم ملک برباد ہو جائے گا۔ جو کام اپوزیشن جماعتوں کو کرنا چاہیے تھا وہ کام جامعہ ملیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ندوۃ العلماء کے طلبہ کر رہے ہیں۔

Body:ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ندیم الدین جو ندوۃ العلماء میں زیر تعلیم ہیں نے بتایا کہ ہم لوگ گیٹ پر امن و امان کے ساتھ احتجاج جامعہ ملیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کی حمایت میں کیونکہ وہاں کے طلبا شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کررہے تھے لیکن پولیس نے ان پر ظالمانہ کاروائی کیا۔

ہم لوگ احتجاج پر بیٹھ کر صرف بات چیت کر رہے تھے۔ اس کے بعد پولیس ہم سے صحیح طریقہ سے بات کر رہی تھی لیکن جب دوسری پولیس فورسز آئی تب اس نے بنا بات چیت کے ہی ہم پر لاٹھی چارج کا دیا اور اندر کر دیا۔

ندیم الدین نے مزید کہا کہ اس بل کے خلاف سماج کے دلت، پیچھڑے اور مسلم طبقے کے لوگ مل کر اس بل کی مخالفت نہیں کرتے ہیں تو ملک کا آئین تبدیل ہوجائے گا اور ہم کچھ نہیں کر پائیں گے۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم غلط چیز کے خلاف احتجاج کریں اور ہم یہ مرتے دم تک کرتے رہیں گے۔ شہادت ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سبھی طلبا کو دھمکی دیا تھا کہ اگر آپ لوگ اندر نہیں گئے ہو مدرسہ کے اندر گھس کر ماریں گے۔ ملک کی اپوزیشن جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جو کام ہے وہ نہیں کر رہے بلکہ یونیورسٹی کے طلبا اس کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

#بائٹ#
ندیم الدین، ندوۃ العلماء (پرتاپ گڑھ کے رہنے والے)

Conclusion:ندیم الدین نے قوم کے نام نہاد رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بل کی مخالفت کریں اور سڑک پر نکل کر حکومت کی آنکھیں کھولنے کا کام کریں۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.