ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے اسکولز میں درجہ 9 سے 12 تک کے طلبہ کے لئے 16 اگست سے آف لائن کلاسیز شروع کئے جائیں گے- یہی نہیں اس سے قبل اسکولز میں جشن آزادی بھی کووڈ-19 کے پروٹوکول کے مطابق منائی جائے گی۔
اس دفعہ اسکولز میں آف لائن پڑھائی کے لئے الگ نظم کیاگیاہے۔ اسکولز دوشفٹوں میں چلائے جائیں گے ۔ایک دن کے وقفہ کے بعد طلبہ کو اسکول بلانے کا طریقہ کار ختم کردیاجائیگا۔
اسکول کھلنے کی اطلاع تمام طلبہ کو دے دی گئی ہے. ساتھ ہی کووڈ-19 کے انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے طلبہ کو خاص ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔
طلبہ کو اپنے ساتھ ماسک اور سینیٹائیزر لانا ہوگا۔ اس کے علاوہ ہاتھ دھونے کے صابن اور تھرمل اسکیننگ کی ذمہ داری اسکول انتظامیہ کی ہوگی۔ یہی نہیں ٹیچرس اس کے لئے خاص نگرانی بھی رکھیں گی.
کس بی جماعت کے بچوں کو دو حصوں میں تقسیم کرکے انہیں دو علیحیدہ شفٹوں میں بلانے کا نظم ہوگا ۔
مزید پڑھیں:اسکولزدوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے: ٹی ایس میسا
اس نئے طریقہ کار کے سبب ٹیچرز کو زیدہ محنت کرنی ہوگی ۔لیکن وہ طلبہ کو پڑھانے کے لئے پر عزم ہیں. انہوں نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور طلبہ سے رو بہ رو ہونے کے لئے بیتاب ہیں۔