جسٹس ایم ایم شانتن گودڑ کی صدارت والی بنچ نے وکیل آر کے سنگھ کی درخواست پر آج عبوری حکم جاری کر کے ریاستی حکومت کو69 ہزار میں 37ہزار 339 عہدوں پر تقرری فی الحال روکنے کا حکم دیا۔
ان عہدوں پر عدالت کےاگلے حکم تک تقرری پر پابندی رہے گی۔عدالت نے معاملے کی سماعت کے لئے 14جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
اتر پردیش حکومت کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے معاملے کی سماعت کے لئے مستقبل قریب کی تاریخ مقرر کرنے کی بنچ سے اپیل کی لیکن جج شانتنگودڑ نے کہا کہ 'ابھی ریاستوں میں اسکول بند ہیں اور سماعت کی جلد بازی کیا ہے'؟
اترپردیش کے 'سکشامتروں' نے گذشتہ دنوں ایک مرتبہ پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور 37ہزار 339 عہدوں پر بھرتی روکنے کی اپیل کی تھی۔