شمال مشرقی ریلوے میں عزت نگر ڈویژن کے کاس گنج۔فرخ آباد ریلوے روٹ پر گنج ڈنڈوارا-پٹیالی کے درمیان منگل کی صبح مال گاڑی کے چھ ڈبے پٹری سے اتر گئے جس سے ٹرین آمد و رفت میں روکاوٹ پیدا ہوگئی۔
مال گاڑی کے بے پٹری ہونے کی وجہ سے ٹرین نمبر 09452 بھاگلپور۔گاندھی دھام ایکسپریس کو تبدیل شدہ راستے فرخ آباد۔شکوہ آباد سے روانہ کیا گیا۔ اترے ڈبوں کو کرین کی مدد سے الگ کیا جارہا ہے۔
عزت نگر ڈویژن کے رابطہ عامہ افسر راجندر سنگھ نے بتایا کہ منگل کی صبح عزات نگر ڈویژن کے کاس گنج فرخ آباد ریلوے روٹ سنگ میل نمبر 208 پر گنج ڈنڈوارا۔پٹیالی کے بیچ یو پی بی سی این ای/94182مال گاڑی کے چھ ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے جس کے بعد ریلوے کے متعلقہ افسران موقع پر پہنچ گئے۔