ETV Bharat / city

وسیم رضوی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان - وسیم رضوی

لکھنؤ میں واقع اترپردیش پریس کلب میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں وسیم رضوی کے خلاف ملک گیر پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا۔

وسیم رضوی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 9:28 AM IST

اترپردیش کے لکھنو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید صائم مہندی نے وسیم رضوی کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں وسیم رضوی نے پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی۔

وسیم رضوی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی نے اس سے قبل بھی کچھ آیات پر نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے اسے قرآن سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کی آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے سخت مذمت کی تھی اور سپریم کورٹ سے بھی اسے ذلیل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس چمکتے ہوئے سورج کی مانند ہیں جن کی تعلیمات اور پیغامات چودہ سو برس سے دنیا میں روشنی بکھیر رہے ہیں۔ چاند پر خاک ڈالنے سے چاند کا کچھ نہیں بگڑتا بلکہ خاک ڈالنے والے کا منہ کالا ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں پر ہر مذہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں۔ ہمارا آئین ہمیں مذہبی آزادی دیتا ہے۔ کوئی بھی شخص کسی بھی مذہب کی توہین نہیں کرسکتا۔ اسلام بھی دوسرے مذاہب کی توہین کرنے سے منع کرتا ہے۔ وسیم رضوی نے اسلام مذہب کے بانی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔ اس حرکت سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ بھارت کے آئین کی مخالفت بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کی جانب سے بہت جلد ایک اور میٹنگ منعقد کی جائے گی اور اس کے خلاف ملک گیر پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر موجودہ حکومت اپنی اقتدار بچانے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔ حکومت خود اس کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قرآن پاک پر اس نے نازیبا تبصرہ کیا تھا اس دوران بھی شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے مطالبہ کیا تھا کہ اس کو گرفتار کیا جائے تاہم اس کی گرفتاری نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی پائیدار کارروائی ہوئی جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت بھی اس میں ملوث ہے جس کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے اور اس سے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی شبیہ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر اس کو فوری طور پر گرفتار کرے اور اس کی ذریعہ لکھی گئی کتاب پر پابندی عائد کی جائے اور کتاب کی خریدوفروخت پر بھی پر پابندی لگائی جائے۔اس پریس کانفرنس میں مولانا زاہد احمد مولانا ظہیر افتخار مولانا ڈاکٹر محمد رضا مولانا مرزا جعفر عباس مولانا انور حسین رضوی مولانا انتظام حیدر مولانا اعجاز اطہر مولانا غلام حسین سمیت متعدد شیعہ مذہبی رہنما شامل رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جے پور: وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

واضح رہے کہ کہ وسیم رضوی نے کتاب تحریر کی ہے جس میں پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے۔ اس کتاب کے رسم اجراء متنازع ہندو رہنما سوامی یتی نرسمہا نند سرسوتی کے ساتھ کی۔ اس سے پہلے نرسمہا نند سرسوتی نے بھی آپﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی جس پر ملک گیر پیمانے پر مسلمانوں احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.