ETV Bharat / city

Samajwadi Pension Scheme: 'حکومت بننے پرسماج وادی پنشن اسکیم کودوبارہ شروع کیا جائے گا' - اتر پردیش اسمبلی انتخابات

اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت میں سماج وادی پنشن اسکیم Samajwadi Pension Scheme شروع کی گئی تھی۔ اس کے تحت تقریبا 50لاکھ غریب لوگوں کی مدد کی جا رہی تھی۔ پارٹی نے طے کیا ہے کہ حکومت بننے پراس اسکیم کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔اس میں مستفیدین کو 18ہزارروپئے ملیں گے۔ اس سے پہلے اس اسکیم کے مستفیدین کو 6 ہزار روپئے ملا کرتے تھے۔

حکومت بننے پرسماج وادی پنشن اسکیم کودوبارہ شروع کیا جائے گا:اکھلیش یادو

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 7:27 PM IST

سماجو ادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعدریاست میں ایس پی کی حکومت بننے پر سماج وادی پنشن اسکیم Samajwadi Pension Schemeکو ایک بارپھر شروع کیا جائے گا۔

اکھلیش نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایس پی حکومت میں سماج وادی پنشن اسکیم شروع کی گئی تھی۔ اس کے تحت تقریبا 50لاکھ غریب لوگوں کی مدد ہورہی تھی۔ پارٹی نے طے کیا ہے کہ ایس پی حکومت بننے پر اس اسکیم کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

اس میں مستفیدین کو 18ہزار روپئے ملیں گے۔ اس سے پہلے اس اسکیم کے مستفیدین کو 06ہزار روپئے ملا کرتے تھے۔

اس دوران انہوں نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کرنے والی ان کے ہی کنبے کی رکن اپرنا یادو کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا’ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ سماج وادی نظریات کی توسیع ہورہی ہے۔ہمیں امید ہے کہ ہمارے نظریات وہاں بھی پہنچ کر آئین اور جمہوریت کو بچانے کا کام کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ انتخابات میں اپرنا کو ایس پی کے ٹکٹ پر لکھنؤ کینٹ سے انتخابی میدان میں اتارا گیا تھا۔ وہ بی جے پی کیریتا بہو گنا جوشی سے ہار گئی تھیں۔ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر اسی سیٹ سے ان کے انتخابات لڑنے کے امکان ہیں۔

ایس پی سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے اپرنا کے بی جے پی کا دامن تھانے پر تبصرہ کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا’نیتا جی(ملائم سنگھ) نے انہیں سمجھانے کی کافی کوشش کی۔ ٹکٹ کسے ملنا ہے یہ علاقے، عوام اور اندرونی سروے پر منحصر کرتا ہے۔ یہ کسی ایک شخص کا فیصلہ نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے جاری دلبدل کے بارے میں کہا کہ ایس پی میں جو لوگ آئے ان کی اپنی عوامی حمایت ہے۔ الیکشن میں ایس پی کا کوئی دیگر پارٹی اب مقابلہ نہیں کرسکتی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.