ETV Bharat / city

سہارنپور: چوری کی چھ بائیک برآمد، 2 گرفتار

گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے پولیس نے پانچ موٹر سائیکل و دیگر آلات ضبط کیے ہیں۔ برآمد موٹر سائیکلوں پر ریاست ہریانہ کا نمبر ہے۔

Arrested
Arrested
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 9:00 PM IST

اترپردیش کے ضلع سہارن پور کی تھانہ سرساوا پولیس نے چوری کی چھ بائیکوں سمیت دو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا ‘رائے پور ۔ سرساوا روڈ واقع سادھن کو آپریٹیو سوسائٹی کے نزدیک گذشتہ رات پولیس اور بدمعاشوں کو اس وقت آمنا سامنا ہوگیا جب تھانہ سرساوا انچارج پروین کمار چیکنگ مہم پر تھے۔ پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل پر سوار ان دونوں بدمعاشوں کو چاروں جانب سے گھیر کر گرفتار کرلیا’۔

گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے پولیس نے پانچ موٹر سائیکل و دیگر آلات ضبط کیے ہیں۔ برآمد موٹر سائیکلوں پر ریاست ہریانہ کا نمبر ہے۔

ایس پی دیہات اتل شرما نے بتایا 'برآمد موٹر سائیکل چوری کی ہیں۔ جب کہ ان میں ایک بائیک فرضی نمبر کی ملی ہے۔ یہ شاطر گاڑی چور گروہ بائیک چوری کر کے انہیں ہریانہ وغیرہ ریاستوں میں فروخت کرتے تھے۔ جنہیں وقت رہتے گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں گاڑی چوروں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.