ETV Bharat / city

دادا میاں درگاہ دوبارہ کھلنے سے زائرین خوش - دادا میاں درگاہ دوبارہ کھلنے سے زائرین خوش

لکھنؤ میں حضرت شاہ رضا المعروف دادا میاں درگاہ چھ ماہ کے طویل انتظار کے بعد آج زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے، جہاں عقیدت مندوں نے ملک اور کورونا سے نجات کے لیے دعا بھی کی۔

reopening of dada mian dargah in lucknow
دادا میاں درگاہ دوبارہ کھلنے سے زائرین خوش
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 8:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں حضرت شاہ رضا المعروف دادا میاں درگاہ چھ ماہ کے طویل انتظار کے بعد آج زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے، دادا میاں درگاہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر ہر روز مختلف مذاہب کے زائرین آتے ہیں۔

دادا میاں درگاہ دوبارہ کھلنے سے زائرین خوش

حافظ محمد انور نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ ہی درگاہ زائرین کے لیے بند کر دی گئی تھی، اب تقریبا چھ ماہ بعد دادا میاں درگاہ تمام زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں پر ہر روز بڑی تعداد میں زائرین آتے ہیں، لیکن جمعرات کو خصوصی طور پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں اور اپنی پریشانیاں دادا میاں کو بتا کر اپنی مراد کو پہنچتے ہیں۔

محمد انور نے بتایا کہ آج ہم سب نے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی ہے "ہمیشہ عقیدت مندوں کے لیے دادا میاں درگاہ کے دروازے کھلے رہیں، کورونا وبا سے اللہ ہمیں نجات دے اور ملک میں امن و امان قائم رہے۔

سنی، جسکا تعلق ہندو مذہب سے ہے لیکن وہ گزشتہ سات برس سے دادا میاں درگاہ میں حاضری دے رہیں ہیں، انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم لوگ درگاہ نہیں آ رہے تھے کیونکہ حکومت کی اجازت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس درگاہ میں بڑی تعداد میں غیر مسلم زائرین حاضری کے لیے آتے ہیں، یہاں پر دوسرے مذاہب کے عقیدت مندوں کے ساتھ کسی طرح کی تفریق نہیں کی جاتی، سبھی لوگ پیار محبت سے یہاں آتے ہیں اور دعا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے چلتے تمام مذہبی مقامات پر صرف پانچ افراد کی شرط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن اب حکومت کی اجازت سے 100 لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.