ETV Bharat / city

شب برات کے موقع پراپیل - گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل

اتر پردیش کے بہرائچ میں مختلف مذہبی تنظیموں نے لاک ڈاؤن کے باعث مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں عبادت کریں۔

shab e barat
shab e barat
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 11:01 AM IST

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں آج مختلف مذہبی تنظیموں نے شب برات کے موقع پر گھروں میں رہ کرعبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپیل میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث باہر بالکل بھی نہ نکلیں بلکہ نوافل گھر پر ہی ادا کریں۔

شب برات کے موقع پر اپیل جاری

اس ضمن میں جمیعت العلماء کے ضلع صدر قاری زبیر احمد قاسمی کی جانب سے تحریری اپیل جاری ہوئی اور بہرائچ کی عظیم درگاہ حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کی کمیٹی کے صدر سید شمشاد احمد ایڈووکیٹ نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 9 اپریل کو اپنے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات شب برات ہے اس رات میں ذکر وعبادت، دعا واستغفار کی کثرت اور اس کے بعد والے دن روزہ رکھنے کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے لیکن کوئی عمل اجتماعی شکل میں کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
شب برات پر مسلمان گھروں میں ہی عبادت کریں، بہت سے لوگ قبرستان یا مساجد میں اجتماعی طور پر جاتے ہیں اور مختلف اعمال کرتے ہیں اس سے پرہیز کریں۔ اس لیے تمام مسلمانوں کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ موجودہ حالات میں جب کہ ضروری اعمال (نماز باجماعت اور جمعہ وغیرہ) کے لیے بھی نکلنے پر پابندی ہے، شب برات میں مساجد یا قبرستان جانے کا ارادہ بھی نہ کریں۔ اپنے بچوں اور جوانوں کو باہر نکلنے سے باز رکھیں۔ آتش بازی جیسی رسوم اور گناہوں سے مکمل پرہیز کریں اور حسب توفیق، رات میں نوافل اور دعا واستغفار کا اہتمام حسب معمول گھروں میں رہ کر کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.